جادُوتونا،سحر اور اُس کا علاج
جادو اور اس کا علاج
جادُو ایک حقیقت ہے اور اس کے بارے میں قرآن وحدیث میں تفصیل موجود ہے۔ جادو برے اور غلط قسم کے تعویذ ، غلط اور شرکیہ منتر ہفلی اعمال، نظر بد وغیرہ یہ وہ اہم امور ہیں جن کے ذریعے شیطان انسانوں کو صراط مستقیم سے بہکا کر فساد و بگاڑ بلکہ کفر و شرک کے راستے پر ڈال دیتا ہے وہ لوگ جو ان چیزوں کے ذریعے انسانوں کو تکلیف واذیت پہنچاتے ہیں گھروں کو اجاڑتے اور ان کا سکون درہم برہم کرتے ہیں میاں بیوی میں نفرتیں پیدا کرتے ہیں تجارت، کاروبار و ملازمت میں نقصان و خسارے کے لیے یہ برے عمل کرتے کرواتےہیں سب کے سب اللہ کی رحمت سے دور ہیں اور لعنت و عذاب کے مستحق ہیں۔
جادو کا اثر ختم کرنے اسے توڑنے
اور اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے قرآنی آیات سے بہتر علاج دوسری کسی چیز میں نہیں ہے۔ تابعین اور سلف صالحین کے ہاں قرآنی آیات ہی ہر قسم کی بیماری کے علاج اور ہر قسم کی تکلیف و پریشانی سے بچاؤ کے طور پر استعمال ہوتی تھیں یعنی ان کی تلاوت کی جاتی تھی ان کے ذریعے دم کیا جاتا اور انہیں لکھ کر مریض کے گلے میں ڈالاجاتا اور اس کا پانی مریض کو پلایا جاتا تھا۔
سب سے پہلی بات یہ کہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر یقین کامل ہو کہ جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کے حکم سے ہوتا ہے ساری مخلوق اور جن وانس مل کر بھی کسی کے نفع و نقصان پر قدرت و تصرف نہیں رکھتے نیز یہ کہ اللہ کے ہر کام میں حکمت و مصلحت ہوتی ہے ہر حال میں صبر و شکر سے اسی سے دنیا و آخرت کی خیر مانگتے رہیں۔
جادو اور تعویذ وغیرہ کے برے اثر یا نظر بد
سے حفاظت کے لیے سورہ بقرہ کا پڑھنا مفید نسخہ ہے اگر سورہ بقرہ ایک نشست ( یعنی ایک وقت ) میں نہ پڑھی جاسکے تو اسے کئی دن میں کمل کر لیا جائے پانی پر دم کر کے پیا جائے اور مکان میں چھڑ کا جائے ، سورۃ البقرہ مسلسل پڑھی جاتی رہے کوئی بھی فرد روزانہ ایک صفحہ یا دو صفحہ یا کم و بیش پڑھ لیا کرے کوشش یہ ہو کہ ہر ہفتے یا ہر ماہ ایک بار سورۃ البقرہ ضرور ختم ہو جایا کرے پھر دوبارہ شروع کر دیا کریں لیکن اس کام کے لیے اجرت دے کر کسی قاری حافظ کو مقرر نہ کیا جائے کہ اس سے نہ پڑھنے والے کو فائدہ ہوتا ہے اور نہ پڑھوانے والے کو آپ خود قرآن پڑھیں دوسروں سے نہ پڑھوائیں۔
نمازوں کی پابندی رکھیں
کوشش کریں کہ نوافل اور سنتیں گھر میں پڑھیں۔ نیز اس بات کی کوشش بھی کی جائے کہ مکان ، دکان یا جہاں بھی انسان برکت چاہتا ہو۔ وہاں نوافل اور ذکر واذکار کا مسلسل اہتمام کیا جائے جب بھی موقع ملے دو چار رکعت پڑھ لی جائیں تھوڑی دیر ذکر کر لیا جائے۔ گنا ہوں والی ہر قسم کی چیز تصویر ، مجسمے ، گانے فلمی کیسٹ وغیرہ ہٹا دیئے جائیں ۔ دفتر ، گھر، دکان وغیرہ میں اگر کوئی تصویر مجسمہ وغیرہ ہے تو اسے ہٹا دیجئے کہ جہاں تصویر ہو وہاں رحمت کے فرشتے نہیں آتے ۔ اسی طرح ٹی وی گانا بجانا ، موسیقی وغیرہ کے کیسٹ یا فلمی رسالے غیر بھی ہٹادیں کہ یہ ذرائع فساد ہیں اور بے برکتی کا سبب بنتے ہیں۔
صبح و شام کی دعائیں
گھر میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت کی دعا ئیں اور بسم اللہ پڑھی جائیں۔ روزانہ حسب استطاعت خواہ ایک روپیہ ہو یا اس سے بھی کم یا اس سے زیادہ کچھ نہ کچھ صدقہ کرتے رہیں کہ صدقہ ہر آنے والی بلا کو ٹالتا ہے جیسا کہ احادیث میں وارد ہے۔
تمام کبیرہ گناہوں سے بچتے رہیں جھوٹ ، جھوٹی قسم ، غیبت اور زبان کے دوسرے گناہوں سے پر ہیز کریں۔ یاد رکھئے کہ ہر کبیرہ گناہ کا اثر انسان کے رزق کی برکت پر پڑتا ہے اور گناہوں سے نحوست پھیلتی ہے۔
نظر بد سے محفوظ رہنے
کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ کمرے میں یا مکان کے باہر کارخانہ یا فیکٹری میں کسی ایسی جگہ مَا شَاءَ اللهُ ، تَبَارَكَ اللَّهُ یامَا شَاء اللَّهُ لَاْ حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللہِ لکھ کر لگا دیا جائے جسے ہر آنے جانے والا شخص پڑھے اس طرح انشاء اللہ جادو اور نظر بد کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
دوران خرید و فروخت یا دوران ملازمت و تجارت کسی مخلوق پر ظلم نہ کریں کہ مظلوم کی بددعاقبول ہوتی ہے خواہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔
رزق حلال میں برکت ہوتی ہے
خواہ تھوڑا ہی کیوں نہ ہو جب کہ حرام اور نا جائز مال میں برکت نہیں ہوتی خواہ وہ مقدار میں زیادہ ہو اپنے حق سے زیادہ پیسے لینا اور جھوٹ اور دھوکہ دہی سے تنخواہ بڑھالینا اوور ٹائم لگالینا یا دوران ملازمت کام سے غائب رہنا یا کام صحیح طریقے پر امانت و اخلاص سے انجام نہ دینا یہ سب گناہ کے کام ہیں جو آپ کی تنخواہ کو حرام بنا دیتے ہیں جس کا اثر آپ کی ساری عبادتوں اور آپ کے اہل و عیال پر بھی پڑتا ہے۔
جادو جنات اور نظر بد کے علاج کا طریقہ
٭ سب سے پہلے علاج کرنے والا شخص اپنا حفاظتی حصار کرے۔
٭پانی، زیتون اور کلونجی کا تیل سامنے رکھ کر اس پر جادو کے علاج والی آیات گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کرے اس کے بعد ۳۹ معروف مروجہ جادو کے طریقوں میں سے جو مسئلہ ہے اس کے علاج والی آیت ۳۱۳ مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔
مریض یہی پانی پیتا رہے۔ اس پانی سے گھر کا چھڑکاؤ بھی کرے اور مغرب کے بعد سونے سے قبل نیم گرم پانی میں بیری کے پتے ڈال کر کسی ٹب میں کھڑے ہو کر غسل کرے۔ غسل کا پانی غسل خانے میں نہ گرے جب میں ہی گرے۔ اس کے بعد جب والا پانی کچی زمین پر بسم الله الرحمن الرحیم پڑھ کر بہادیں ۔ اس کے بعد اگر جسم پر یا کسی حصے پر درد ہے تو دم والے تیل سے مالش کریں اور اگر درد شدید ہو تو حجامہ کسی مستند ڈاکٹر سے لگوائیں۔حجامہ سنت ہے اور جادو کا بہترین علاج ہے۔
دوران حجامہ ضروری ہے مریض اور معالج اپنا حفاظتی حصار کر لیں اور جادو کے علاج والی آیت تلاوت کرتے رہیں۔
جادو کے علاج والی آیات
﷽
﴿سورۃ فاتحہ﴾
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۙ﴿۱﴾ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۙ﴿۲﴾مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ ؕ﴿۳﴾اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ ؕ﴿۴﴾اِہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ ۙ﴿۵﴾ صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ ۙ۬ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ ﴿۶﴾
﴿ایت الکرسی﴾
اَللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۚ اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ ۚ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْمٌؕ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ ؕ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهٗٓ اِلَّا بِاِذْنِهٖ ؕ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ ۚ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖٓ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚوَسِعَ كُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ ۚيَئُودُهُ حِفْظُهُمَا ۚ وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ﴿۲۲۵﴾
﴿ سورۃ اخلاص﴾
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ ﴿۱﴾ اَللّٰهُ الصَّمَدُ ﴿۲﴾
لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْ﴿۳﴾وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ﴿۴﴾
﴿ سورۃ فلق﴾
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴿۱﴾ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ﴿۲﴾ وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ﴿۳﴾
وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ﴿۴﴾وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ﴿۵﴾
﴿ سورۃ الناس﴾
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴿۱﴾مَلِكِ النَّاسِ﴿۲﴾اِلٰهِ النَّاسِ﴿۳﴾
مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ﴿۴﴾الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ﴿۵﴾
مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ﴿۶﴾
﴿ سورۃ الاعراف﴾
وَاَوْحَيْنَا اِلَى مُوسَى اَنْ اَلْقِ عَصَاكَ ۚ فَاِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَاْفِكُونَ ﴿۱۱۷﴾
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴿۱۱۸﴾ فَغُلِبُوا هُنَالِكَ وَانْقَلَبُوا صَاغِرِينَ ﴿۱۱۹﴾
وَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ ﴿۱۲۰﴾ قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ ﴿۱۲۱﴾
رَبِّ مُوسَى وَهَارُونَ﴿۱۲۲﴾
﴿ سورۃ یونس﴾
وَ قَالَ فِرْعَوْنُ ائْتُوْنِیْ بِكُلِّ سٰحِرٍ عَلِیْمٍ﴿۷۹﴾فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰٓى اَلْقُوْا
مَآ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ﴿۸۰﴾ فَلَمَّآ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُمْ بِهِ ۙ السِّحْرُؕ اِنَّ اللّٰهَ سَیُبْطِلُهٗؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیْنَ﴿۸۱﴾وَ یُحِقُّ اللّٰهُ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُوْنَ﴿۸۲﴾
﴿ سورۃ طہ﴾
قُلْنَا لَا تَخَفْ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعْلٰى﴿۶۸﴾ وَاَلْقِ مَا فِىْ يَمِيْنِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوْا ۖ اِنَّمَا صَنَعُوْا كَيْدُ سَاحِرٍ ۖ وَلَا يُفْلِـحُ السَّاحِرُ حَيْثُ اَتٰى﴿۶۹﴾فَاُلْقِىَ السَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُـوٓا اٰمَنَّا بِرَبِّ هَارُوْنَ وَ مُوْسٰى﴿۷۰﴾
جادو کے علاج میں مند رجہ بالا آیات بنیادی حیثیت رکھتی ہیں ۔آپ ان کے علاوہ بھی جو آیات چاہیں پڑھ سکتے ہیں ۔ لیکن بہر حا ل ان آیات کی حیثیت کلیدی رہے گی ۔بعض اوقات جب جادو گر بہت طاقتور ہو تو یہ آیت جادو کے علاج میں خاص طور پر شامل کی جاتی ہے۔
﴿ سورۃالرحمن﴾
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ فَانْفُذُوْاؕ لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍ﴿۳۳﴾ فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿۳۴﴾