جادو کی علامات

مشکلات اور مصائب تو ہر زندگی کالازمی خاصہ ہیں تاہم جادو کے ذریعہ پہنچائی جانے والی مشکلات اور تکلیفیں عموماً چار طرح سے آسکتی ہیں۔

بندش اور رکاوٹ

چونکہ جادو ہوتا ہے اور اس کے برے اثرات بھی ہوتے ہیں لہذا سب سے زیادہ جادو بندش یا رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔ مثلاً طالب علم کو پڑھنے سے روکنے بات کے لیے اگر جادو کیا ہے تو اس کا دل پڑھائی سے ہٹ جائے ، کتاب سامنے آتے ہی سر درد ہو، حافظہ جاتا رہے یا خوف طاری ہو جائے ۔ اسی طرح چلتا کا روبار اچانک ختم ہو جائے یا خاطر خواہ کمی آئے ۔ رشتہ روکنے کے لیے بندش ڈالی جائے کہ بہت سے لوگ رشتہ دیکھنے آئیں لیکن کے وجہ بتائے بغیر انکار کر جائیں یا پلٹ کر نہ آئیں ۔

بندش اور رکاوٹ فطری طور پر بھی ہو سکتی ہے تاہم جادو کے ذریعہ کی گئی بندش بغیر کسی ظاہری سبب کے اور بار بار ہوتی ہے۔ قدرتی اور فطری طور پر بندش بار بار نہیں ہوتی جبکہ جادو کی بندش غیر فطری طریقہ سے بار بار ہوتی ہے۔ مثلاً کاروبار بار بار خراب ہو جائے یا ختم ہو کر جائے حالانکہ کوئی ظاہری سبب بھی موجود نہ ہو۔

غیر معمولی طبی مسائل

جادو کے ذریعہ بھی بہت کی بیماریاں پیدا کی جاسکتی ہیں تاہم ان میں اور عام بیماریوں میں بھی یہی فرق ہے کہ عام بیماریاں طبی وجوہات سے پیدا ہوتی ہیں اور عموما دوا اور علاج سے [سورة الرحمن] ٹھیک ہو جاتی ہیں اور واپس نہیں آتیں جبکہ سحر کے ذریعہ آنے والی طبی بیماریوں اور جسمانی مسائل کا کوئی مکمل علاج نہیں ہو پاتا ۔ دوا سے وقتی طور پر دب جاتی ہیں اور پھر اُبھر کر سامنے آجاتی ہیں اور بار بارنٹی سے نئی بیماریاں سامنے آتی ہیں ۔ سحر سے ویسے تو ہر طرح اور ہر قسم کی بیماریاں اور لیبارٹری ٹیسٹ میں نہ آنے والے درد پیدا کیے جاسکتے ہیں تاہم چند خصوص بیماریاں عام طور پر جادو اور سحر کے ذریعہ پیدا کی جاتی ہیں۔

ہ خواتین کے ایام حیض میں گڑ بڑ۔  ہ مردوں کی جنسی صلاحیت میں خرابی۔  ه شدید جسمانی کمزوری اور نقاہت۔  ہ جلد کی بیماریاں اور پھوڑے پھنسیاں۔  ہ حمل کے دوران مسائل تا کہ پیدا ہونے والا بچہ متاثر ہو یا معذور ہو جائے۔  ه مرگی۔

ان میں سے بیشتر مسائل کا مقصد فرد کی گھریلو زندگی کو درہم برہم کرنا ہے۔ خاص طور پر میاں بیوی کے درمیان ناچاقی پیدا کرنا مقصود ہوتا ہے۔

جسمانی مسائل میں سب سے زیادہ خطر ناک کینسر ہے جس کا مقصد مدت خاص کے درمیان مریض کو ہلاک کرنا ہوتا ہے۔ سعودی عرب کے علماء کی تحقیق کے مطابق کینسر کے اکثر مریض جادو کے سبب بیمار ہوتے ہیں اور اس مرض میں علاج کے باوجود موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

غیر معمولی نفسیاتی و ذہنی مسائل

نفسیاتی و ذہنی مسائل بھی بیماریاں ہیں جن کی انسانی زندگی اور خاندانی نظام پر بہت برے اثرات پڑتے ہیں۔ جادو اور سحر کے ذریعہ پیدا شدہ ان مسائل کا مریض کی ذہنی و نفسیاتی کیفیات کو متاثر کر کے اس کے گھر اور خاندان کو تباہ کرنا مقصود ہوتا ہے ان حملوں کے ذریعہ مریض کو بے پناہ غصہ، شدید ڈپریشن یا خوف کا شکار کر دیا جاتا ہے۔ انسان غیر ضروری طور پر شک میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ خصوصاً میاں بیوی ایک دوسرے کی نظروں میں ہیں تا کہ گھر میں لڑائیاں جھگڑے شروع ہو جائیں بائیں۔ مرد حضرات اپنے روزگار اور کاروبار سے غافل ہو جاتے ہیں تا کہ مالی مسائل پیدا ہوں ۔ میاں بیوی عموما ان ہیں تاکہ دونوںمیں دوری اور بالآخر علحدگی پیدا کی جاسکے۔ مشکوک ہو جاتے حملوں کا براہ راست نشانہ بنتےمریض ان امراض میں اکثر آپے سے باہر ہو جاتا ہے اور غصہ نا قابل برداشت ہونے کے باعث ہر حد سے گزر جاتا ہے۔

اسی جانب قرآن کریم کی سورۃ بقرہ میں واضح اشارہ موجود ہے کہ پس وہ سیکھتے ہیں ان دونوں ہاروت و ماروت ) جس کے ذریعہ میاں اور بیوی میں جدائی ڈالیں ۔ (القرآن) جاگتی آنکھوں سے غیر مرئی اشیاء چلتے پھرتے دیکھنا اور مختلف نا قابل بیان اور کر یہ مناظر کو دیکھنا بھی جادو کے سبب ہوتا ہے۔ بعض اوقات اس مرض میں مبتلا شخص ہواؤں سے باتیں کرنے لگتا ہے اور مرض کی شدت میں پاگل بھی ہو جاتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top