بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ اعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِیْعًا وَّ لَا تَفَرَّقُوْا س وَ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ كُنْتُمْ اَعْدَآءً فَاَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِكُمْ فَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهٖٓ اِخْوَانًا ۚ وَكُنْتُمْ عَلٰى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنْقَذَكُمْ مِّنْهَاؕكَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ
ترجمہ: ور تم سب مل کراللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھام لو اور آپس میں تفرقہ مت ڈالو اوراللہ کا احسان اپنے اوپر یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں ملاپ پیدا کردیا پس اس کے فضل سے تم آپس میں بھائی بھائی بن گئے اور تم تو آگ کے گڑھے کے کنارے پر تھے تو اس نے تمہیں اس سے بچالیا۔ اللہ تم سے یوں ہی اپنی آیتیں بیان فرماتا ہے تاکہ تم ہدایت پاجاؤ۔

مرکز اسلام ایک معزز ادارہ ہے جو اسلامی علم کی نشرواشاعت کے لیے وقف ہے۔اور اسلامی نظریات کی ترویج۔ مرکز اسلام میں ہم تعلیم کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔زندگیوں اور معاشروں کو بدلنے کے لیے۔ ہمارے نصاب کو ایک وسیع رینج کا احاطہ کرنے کے لیے احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔مضامین بشمول قرآنی علوم، حدیث، فقہ (اسلامی فقہ)، اسلامی تاریخ، اوراسلامی نقطہ نظر سے عصری مسائل۔ ہمارا مقصد جامع طور پر سمجھنا ہے۔اسلام کی تعلیمات اور اصول، جو ہمارے طلباء میں فکری اور روحانی ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔
روایتی اور جدید تعلیمی طریقوں کے امتزاج کے ذریعے، مرکز اسلام کوشش کرتا ہے۔علماء، رہنماؤں، اور افراد کی ایک نئی نسل کی پرورش کریں جو اسلام کی اقدار کو مجسم کرتے ہیں۔ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی۔ رتبےکے لئے ہماری وابستگی، ایک گہری کے ساتھ مل کراسلامی اسکالرشپ کے بھرپور ورثے کا احترام، مرکز اسلام کو جدید دنیا میں علم اور ایمان کا مینار بناتا ہے۔
بانی اور ڈائریکٹر کا تعارف

جامعہ جیلانیہ رضویہ علمی روحانی مرکز خانقاہ اولی کے سرپرست پیر طریقت رہبر شریعت ابو نعمان پیر محمد رمضان رضوی سیفی رحمۃ اللہ علیہدامت برکا تہم العالیہ جو شب و روز دین اسلام کا پیغام عام کرنے میں مصروف عمل ہیں وہ ادائے دلبری کہ نوائے عاشقانہ جو دلوں کو فتح کرلے وہی فاتح زمانہ جس شخصیت و محبوب دلربا کا تذکرہ میری قلم کر رہی ہے اگر ان کے بارے میں یہ کہا جائے تو بے جانہ ہوگا یہ کسی شخصیت کا نام لکھا نوک قلم نے لفظوں کی سیاہی سے کرن پھوٹ رہی ہے وہ کامل درویش ہیں علم و عرفاں کے بدر منیر ، عشق و محبت کے میر درخشاں جن کا دل ہر لمحہ عشق سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سےلبریز ، جن کی نگاہیں جلوہ یار میں گم ، زندگی رضائے الہی کے حصول کے لئے کوشاں ، جن کے دل میں درد اسلام اور درد انسانیت بھی ہے جن کی زندگی کا ہر لمحہ راہ حق کے لئے وقف وہ جو عاشق حبیب کبریا بھی اور اسیر گیسوئے مصطفی اسلام بھی ہیں ملت اسلامیہ کو اپنی ضیا پاشیوں سے منور کرنے والے پیر طریقت رہبر شریعت ابو نعمان پیر محمد رمضان رضوی سیفی صاحب ہیں آپ نے جامعہ جیلانیہ رضویہ کا آغاز 5 جولائی 2007 کو کیا۔ یہ دار العلوم جامعہ جیلانیہ رضویہ بہت پر سکون اور پر فضا مقام پر ہے یہ مرکز تنظیم المدارس اہلسنت و جماعت پاکستان سے منسلک ہے اور اس کی سند ہر ادارے میں قابل قبول اور منظور ہے جامعہ کا مقصد نفس و شیطان کے خلاف تمام تدبیروں کو ناکام بنا نا گم گشتگان راه حق کو صراط مستقیم پر گامزن کرنا۔ ملت اسلامیہ کے طلباء و طالبات کے قلوب واذہان میں اسلامی روح بیدار کرنا ہے۔ الْحَمْدُ اللہ دار العلوم جامعہ جیلانیہ رضویہ معیار حق و صداقت قائم کرنے کے لئے مصروف عمل ہے وہ علاقہ جو کب سے دین کی تعلیم سے دور تھا اس جگہ پر بہار کی آمد دار العلوم جامعہ جیلانیہ رضویہ سے ہوئی اس لئے اس مرد درویش نے اپنی حیات بخش کرنوں سے وہاں کی دنیا ہی بدل ڈالی خدا کے اس محبوب اور مرد درویش نے جب اس میدان میں اسلام کی شمع روشن کی تو ہر طرف بہار ہی بہار ہوگئی اور تا قیامت جاری و ساری رہے آمین اللہ کرے جامعہ جیلانیہ رضویہ دین اسلام کا جامع اور مضبوط چمن بنے یہاں سے سینکڑوں ہزاروں لوگوں نے فیض پایا ہے اور تا قیامت پاتے ہی رہیں گے۔
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

آئیں مل کر ایک روشن خیال امت بنائیں۔
ہم مضامین کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کرتے ہیں، بشمول قرآنی علوم، حدیث، فقہ (اسلامی فقہ)، اسلامی تاریخ، اور اسلامی نقطہ نظر سے عصری مسائل۔